ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا کے میٹرو ہاسپٹل میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں 

نوئیڈا کے میٹرو ہاسپٹل میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں 

Thu, 07 Feb 2019 20:44:34    S.O. News Service

نوئیدا7فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نوئیڈا کے سیکٹر 12 واقع میٹرو ہارٹ اسپتال میں جمعرات کی دوپہر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ہسپتال کے مریضوں کو پاس ہی سیکٹر 11 واقع ہسپتال کی برانچ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتا دیں کہ جمعرات کی دوپہر ہسپتال کی بلڈنگ اچانک دھوئیں کے غبار میں گھر گئی تھی،اس ہسپتال میں افرا تفری مچ گئی، کچھ مریضوں کو بلڈنگ کے شیشے توڑ باہر نکالا گیا،فائربریگیڈکی قریب 6 گاڑیوں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کے کافی دیر بعد بھی چوتھے فلور سے مریضوں کو باہر نکالا جاتا رہا،ہسپتال میں دھواں بھر گیا تھا، جس کی وجہ سے مریضوں کو شیشے توڑ نکالا جا رہا تھا۔ہسپتال میں آگ کی خبر کے بعد حالات کا جائزہ لینے نوئیڈا کے ڈی ایم بی این سنگھ وہاں پہنچے۔ہسپتال میں آگ اور دھوئیں کے بعد بھی عملے مکمل طور پر مستعد نظر آیا،مریضوں کو نکال کر محفوظ منتقل کرنے میں عملے مسلسل جٹا نظر آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، 30 سے 40 مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکالے جانے کی خبر ہے،ابھی تک کسی کے بھی ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔خبروں کے مطابق، ہسپتال میں 30 سے 40 مریضوں پھنسے ہوئے تھے، جنہیں محفوظ شفٹ کر دیا گیا ہے۔اس ہسپتال میں کل 5 فلور ہیں،سیکنڈ فلور سے آگ کی شروعات ہوئی،تمام مریضوں کو سیکٹر 11 کے سب وے ہسپتال میں شفٹ کیا گیا،آگ کی وجوہات کا فی الحال کچھ نہیں پتہ چل سکا ہے۔
 


Share: